فِل انڈسٹریز لمیٹڈ اور ایس۔اے۔ایس فرانس کے سرایک اوراعزاز

0
0

دہرادون میسوری میں ایک ائرئیل پسنجر روپ وے پروجیکٹ کا آغاز
مسوری میں سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد

لازوال ویب ڈیسک

میسوری// فِل انڈسٹریز لمیٹڈ اور ایس۔اے۔ایس فرانس کی جانب سے حکومت اترا کھنڈ کے اشتراک سےڈیرہ دون میسوری روپ وے پروجیکٹ کے کام کوعملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔ اس موقعہ پر اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ شری تریویندر سنگھ راوت نے 6مارچ2019 کو میسوری کے مقام پر اس ائرئیل پسنجر روپ وے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقعہ پر فِل انڈسٹریز لمیٹڈ اور ایس۔اے۔ایس فرانس کے نمائندے اور اتراکھنڈ حکومت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اتراکھنڈنے کہا کہ یہ ائرئیل پسنجر روپ وے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ طرز کا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس روپ وے کے بنائے جانے سے میسوری میں سیاحوں کی تعداد میں یقیناً خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ایک وقت میں ایک ہزار سے بارہ سو لوگوں کو اس روپ وے کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جائے گا۔ ہم مناسب بندوبست کریں گے کہ سیاحوں کو آئی۔ایس۔بی۔ٹی، ریلوے سٹیشن اور ائرپورٹ سے روپ وے تک سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا