ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے دیہی ترقی کے ایک ملازم کو کیا معطل

0
0

تیس ہزار روپئے رشوت لینے کی شکائت موصول ہوئی تھی
دیپک شرما
کشتواڑ کشتواڑکے ڈول سے ایک مزدور شخص نامی عمران احمد ولد ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کے پاس جا کر ایک تحریری شکائت درج کروائی کہ محکمہ دیہی ترقی میں تعینات ملازم محمد امین انچارج سکریٹری حلقہ پنچایت ڈول بی بلاک ناگسینی نے 30000روپے رشوت لی۔وہیں محمد ایاز خان ولد عبدالکبیر خان ساکنہ ڈول پنچایت بی نے بھی الظام عائد کیا کہ30000 ہزار روپے تعینات سکریٹری محمد امین نے رشوت کے طور پر لیا۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے رشوت خوری ختم کرنے کی مانگ کی اور ایم جی نریگا کے تمام ملازمین پرشکنجہ کسنے کی گزارش کی۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مقامی شخص کی شکایت پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈول پنچایت بی میں تعینات ملازم کو معطل کیا اور کشتواڑ پولیس کوتحقیقات کرنے کا ایک حکم نامہ جاری کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا