پاکستان کو خوش کرنے کھیل بند کرے اپوزیشن:مودی

0
0

پاکستان نے خود ہی تسلیم کر لیا ہے کہ ایئر اسٹرائک ہوئی ہے
یواین آئی

غازی آبادوزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے تربیتی کیمپ پر ہندوستانی فضائیہ کے ایئر اسٹرائک میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا ثبوت مانگنے پر اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے آج کہا کہ وہ پاکستان کو خوش کرنے والے بیان دینے کا کھیل بند کر ے کیونکہ پاکستان نے خود ہی تسلیم کر لیا ہے کہ ایئر اسٹرائک ہوئی ہے۔ مسٹر مودی نے جمعہ کو یہاں فضائیہ کے ہنڈن ہوائی اڈے پر اڑان یوجنا کے تحت شہری ہوابازی خدمات ٹرمنل کا افتتاح کرنے کے موقع پر کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند (یو پی اے) پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد اس نے پاکستان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ حکومت سوتی رہی اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہی۔ آیودھیا، حیدرآباد اور گجرات میں بم دھماکوں کے معاملے میں بھی اس وقت کی کانگریس حکومت نے یہی رویہ رہا۔ انہوں نے کہا،’ جب دہشت گردوں نے پلوامہ میں 40 جوانوں کو مار دیا تو کیا مودی کو چپ رہنا چاہیے تھا،سونا چاہیے تھا، دیکھ لیں گے، کرلیں گے۔ مجھے یہ منظور نہیں ہے۔ کیا مجھے اس لیے منتخب کیا گیا تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد ہر باشندہ پاکستان کو ثبوت دینا چاہتا تھا۔ انہوں نے وہاں موجود عوام سے پوچھا کہ اگر مستقبل میں بھی لڑائی ہو یا دہشت گردانہ حملہ ہو تو کیا انھیں آپ کا ساتھ (آشیرواد) ملے گا۔ مسٹر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد ہم سوئے نہیں، چوکیدار جاگ رہا تھا۔ ہم نے حملہ کیا لیکن کچھ کہا نہیں چپ رہے۔ سب سے پہلے صبح پانچ بجے پاکستان ہی رویا اور کہا کہ اسے مارا گیا ہے۔ انہوںنے سوال کیا کہ کیا پاکستان بے وقوف ہے جو کہہ رہا ہے کہ اسے مارا گیا ہے۔لیکن اپوزیشن پارٹیاں ثبوت مانگ رہی ہیں۔ وہ فوج اورفضائیہ پر بھروسے کے لئے تیار نہیں ہیں۔وزیراعظم نے لوگوں سے سوال کیا کہ کیا انہیں فوج اور فضائیہ پر بھروسہ ہے۔ فوج نے جو کہا اسے ماننا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ جو نہیں مانتے ان کا کیا کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے فوج کے ذریعہ کی گئی سرجیکل اسٹرائیک پر سوال اٹھایا ہے اور اب وہ فضائیہ کے ذریعہ کی گئی کارروائی پر سوال اٹھارہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی سن لیں ان کے ساتھ ملک کی 130 کروڑ عوام ہے اور وہی سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کو پاکستان کو خوش کرنے والے بیان کا کھیل بند کرنا چاہئے۔اس سے پہلے مسٹر مودی نے غازی آباد میں مختلف اسکیموں کا افتتاح کیا اور بنیاد رکھی۔ان میں علاقائی ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم اور میٹرو سروس کے پہلے گلیارے دہلی۔ غازی آباد۔ میرٹھ کی بنیاد رکھی، انٹیگریٹیڈ نقل وحمل سسٹم، شمالی پیری فریل روڈ کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔بعد میں انہوں نے دلشاد گارڈن سے شہید استھل (نیا بس اڈہ تک) میٹرو کی توسیع سیکشن کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ ہنڈن میں شہری ائرپورٹ بننے اور میٹرو خدمات کی توسیع کے بعد غازی آباد کے لوگوں کو جام اور آلودگی سے نجات ملے گی۔ انہوں نے ملک کے دوسرے شہروں میں جانے کے لئے دہلی جانے کی ضرورت کم پڑے گی۔ نقل وحمل کی آسانی کی وجہ سے صنعتیں لگیں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا