شاہراہ پر یک طرفہ ٹریفک مسلسل جاری

0
0

یواین آئی

سرینگروادی کشمیر کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں شاہراہ جمعہ کے رز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی رہی۔ادھر مشترکہ مزحمتی قیادت کی طرف سے لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کرنے کے خلاف دی گئی ہڑتال کال کے باعث وادی میں جمعہ کے روز ریل سروس معطل رہی۔ٹریفک محکمہ کے ایک عہدیدر نے کہا کہ قریب تین سوکلومیٹر طویل سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پرجمعہ کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک جاری رہا اور گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شب کو قریب چار ہزار ٹرکیں جواہر ٹنل کو پار کرکے جموں کی طرف روانہ ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر کسی بھی جگہ پر کوئی گاڑی درماندہ نہیں ہے۔دریں اثنا شاہراہ گذشتہ کچھ روز سے لگاتار کھلی رہنے سے وادی میں اشیائے ضروریہ کی قلت کسی حد تک دور ہوئی ہے۔پٹرول پمپوں، ایل پی جی گیس کونٹروں وغیرہ کے سامنے لمبی قطاروں کا سلسلہ ختم ہوا ہے اور بازاروں میں چکن، سبزیاں وغیرہ بھی دستیاب ہیں۔قابل ذکر ہے کہ صوبہ لداخ کو ودی کے ساتھ جوڑنے والی قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڑ سال گذشتہ کے ماہ دسمبر سے مسلسل بند ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا