سرحدی بدامنی برقرار

0
0

پونچھ اور راجوری میں ایل او سی پر ہند۔پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ
ناظم علی خان
پونچھپونچھ اور راجوری اضلاع میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔تاہم فی الاوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ادھر ضلع راجوری کے نوشہرہ اور سندربنی سیکٹر میں بھی بدھ کے روز لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع راجوری کے نوشہرہ اور سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی صبح قریب ساڑھے دس بجے پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور موثر جواب دیا۔قابل ذکر ہے کہ پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر تنا¶ مزید بڑھ جانے کے باعث سرحدی علاقوں کے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوا ہے. کئی بستیوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور ان علاقوں کے تعلیمی ادارے بند رہنے کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی مستقبل مخدوش بن گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا