کہا وزیر اعظم ہند نرندر مودی سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں
لازوال ڈیسک
جموںبسوہلی سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن درشن سنگھ ٹھکر نے یہاں بھاجپا صدر دفتر جموں میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے حمائتیوں سمیت بھاجپا کا دامن تھاما ہے ۔واضح رہے درشن سنگھ نے حلقہ انتخاب بسوہلی سے 2014 کے اسمبلی انتخابات میںبطور امید وار حصہ لیا تھا اور بھاجپا کا دامن تھامنے سے بھاجپا مورچے میں پارٹی کی بنیادی سطح پر مضبوطی کی امید جتائی جا رہی ہے ۔وہیں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر بھاجپا ریاستی صدر راوندر رینا، سابق نائب وزیر اعلیٰ کوندر گپتا، بھاجپا جنرل سیکریٹری اشوک کول، ترجمان اعلیٰ انیل گپتا اور بلبیر رام رتن نے خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر درشن سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم ہند سے متاثر ہو کر بھاجپا میں شامل ہو رہے ہیں۔