این وائی ایف او نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوخراج عقیدت پیش کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ نیشنلسٹ یوتھ فارمرز آرگنائزیشن (این وائی ایف او) نے ممتاز سماجی کارکن اوریوتھ این وائی ایف او کے قومی صدر انجینئررشی کلم کی صدارت میں بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہیںنوجوانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تنظیم کے عہدیداران نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ریشی کلم نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر جینتی ہر سال 14 اپریل کو منائی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ دن ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے جو اس دن 1891 میں پیدا ہوئے تھے۔رشی کلم نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر، جنہیں بابا صاحب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک اعلیٰ ہندوستانی فقیہ، سیاسی رہنما، فلسفی، ماہر بشریات، مورخ، خطیب، ماہر اقتصادیات اور مدیر تھے،وہ ہندوستان آئین کی ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا