ڈولہستی پاور اسٹیشن نے امبیڈکر جینتی منائی

0
0

بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکو خراج عقیدت کیا پیش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈولہستی پاور سٹیشن نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کا13 واں جشن منایا۔ اس موقع پر پاور اسٹیشن کے فیلڈ ہاسٹل کے احاطے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیاجہاںایم کے سنگھ، گروپ جنرل منیجر (انچارج)ڈولہستی پاور اسٹیشن نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔وہیںڈاکٹر نشا شرما، جنرل منیجر (طبی خدمات)، شری متھیلیش دنکر، جنرل منیجر (الیکٹریکل) شرد جائیکر، جنرل منیجر (سول) اور سریندر کمار مشرا، جنرل مینیجر (الیکٹریکل) اور تمام سینئر افسران نے بھی بابا صاحب کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔اس موقع پر عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے گروپ کے جنرل منیجر (انچارج) نے قوم کی تعمیر اور آئین کی تشکیل میں بابا صاحب کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ بابا صاحب کی زندگی سے تحریک لیں اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں اور راستے پر چلتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا