روزہ داروں کو مزید پریشان نہ کرکے سحر وافطار و تراویح کے وقت بجلی دی جائے۔ شیراز ازہری
سرفرازقادری
مینڈھر؍؍نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکریٹری و انچارج ضلع پونچھ میاں شیراز احمد ازہری نے بجلی کی کٹوتی سے پریشان عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ انتظامیہ خاص طور پہ افطار اور سحری اور عبادات کے وقت ہی انتظامیہ جان بوجھ کر بجلی کاٹ دیتی ہے جبکہ دیگر اوقات میں بجلی چلتی رہتی ہے انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ایسا کر کے جان بوجھ کر عوام کو پریشان کر رہے ہیں جس سے مرکز میں براجمان بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت ایل جی انتظامیہ پوری طرح زمہ دار ہے اور ایسا کرنے سے ایل جی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اس عوام کو ان ایام میں خاص طور پہ عبادات کے اوقات میں بجلی فراہم کرے تاکہ عبادت میں کسی بھی طرح کا کوئی بھی خلل نہ ہو شیراز ازہری نے رام نمی کے تہوار پہ ملک میں کچھ تنظیموں پہ دھنگہ بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں کچھ مقامات پہ مساجد مدارس اور مزارات کے پاس جلوس کے دوران بدتمیزی کی گئی اور بھلا ہو مسلم تنظیموں کا جنہوں نے حالات کنٹرول رکھے لیکن یہ افسوس کن بات ہے کہ ایک سیکولر ملک میں ایسا ہرگذ نہیں ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کو گہوارہ رہا ہے اور اسکی ترقی کا راز سیکولرزم ہے جب تک سیکولرزم سلامت ہے تب تک ملک سلامت ہے ہم سب کو ملکر اس ملک کی گنگاجمنی تہذیب کو بچانا ہوگا ازہری نے کہا کہ جو ملازمین یا آفیسران سحر و افطار کے وقت بجلی کٹوتی میں ملوث ہیں انکے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے. انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کی حکومت سحر و افطار میں بجلی دینا برداشت نہیں کر سکتی وہ پارٹی ہماری نسلوں کے مستقبل کو کیسے تحفظ فراہم کر سکتی ہے ازہری نے کہا کہ ہمیں وقت پہ جاگنا ہوگا یہ حکومت ہمیں کہیں گوجر اور پہاڑی اور کہیں ڈوگرہ اور کشمیری کے نام پہ تقسیم کر کے برباد کر دینا چاہتی ہے ہمیں وقت پہ متحد ہو کر اپنی نسلوں کا دفاع کرنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو انصاف فراہم کرے اور اپنی بگڑی ہوئی شبیہ کو سدہارنے کی کوشش کرے۔