عوامی مصائب میں دن بدن اضافہ،حکام بے بس:محمد رفیق خان

0
0

نوجوان کانگرس لیڈر نے عوام کو دریش پریشانیوں کیلئے حکومت کی غلط پالیسیوں کوذمہ دارٹھہرایا
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍کانگریس کے نوجوان لیڈر محمد رفیق خان نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ انکی غلط پالیسیوں کی وجہ عام لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی پرکوئی کنٹرول نہیں کیا جارہا۔جھوٹے و گمراہ کن وعدہ کرنے والی سرکار اب کوئی جواب نہیں دے پارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ روزگار کاکہیں نام و نشان نہیں ہے۔جموں و کشمیر کے لوگوں کو ستانے کا کوئی موقعہ نہیں چھوڑا گیا۔ اور کب تک جموں کشمیر کے عوام کو گورنر انتظامیہ کے حوالے رکھا جائے گا۔ ریاست کا درجہ چھین جانے کے بعد اب کس ترقی و خوشحالی کی بات کی جارہی ہیں۔ یہاں کہ عوام سب جانتے ہیں۔ جہاں ایک ریاست کو ختم کیا گیا وہاں کون سی ترقی ممکن ہو سکتی ہے سب جانتے ہیں۔جہاں عوام کی حکومت ہی نہیں وہاں ترقی کیسے ممکن ہے۔دہلی سے کب تک ریاست جموں وکشمیر کے مستقبل کے فیصلے چلیں گے۔اور کب تک جس کو چاہو جھیل میں ڈال دو چلے گا۔ایک دن ہر کیے کا حساب دینا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر کو جب تک ریاست کا درجہ نہ دیا جائے الیکشن کروانے بے سود ثابت ہونگے۔اور کسی طرح کے الیکشن کا کوئی فائیدہ نہیں ہوگا۔ کیونکہ یہاں کی اسمبلی اپنا کوئی فیصلہ نہیں کرپاتے گی۔ اور لوگ یوں ہی حالات کی چکی میں پستے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سالوں سے حکومت کررہی بی جے پی اب بول رہی ہے کہ ہمارا حیف منسٹر بنا دو پھر بجلی مفت کردیں گے۔ اور آٹھ سال پہلے کہتے تھے ہمارا پرائیم منسٹر بنا دو پندرہ لاکھ دیں گے۔جبکہ اب ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جموں وکشمیر کا چیف منسٹر بنا دو ہم بجلی مفت کر دیں گے۔لیکن عوام ان کے دھوکے میں نہیں آنے والے۔یہ تو پہلے ہی جموں وکشمیر میں حکومت کررہے ہیں گورنر ان کی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ کیوں بجلی و پانی مفت نہیں کر دیتے کیوں روذگار نہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا