سماج کے ذمہ داران و سرکاری ایجنسیوںکو بھائی چارے کی بنائے رکھنے کیلئے اہم رول ادا کرنے کی ضرورت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میںگذشتہ کچھ دنوںسے پے در پے شرارتی عناصر جموںکے خرمن امن کو زک پہنچانے کی کوشش میںلگے ہو ئے ہیں،کی شیعہ فیڈریشن کڑی مذمت کرتا ہے ،سماج کے ذمہ داران جنہوںنے ماضی میںاپنا اہم کردار ادا کر کے ایسے عناصر کے منحوس ارادوںکو خاک میںملانے کا اہم فریضہ انجام دیا ہے ایک بار پھر ان پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے کہ وہ ایسے شرارتی عنصر سے چوکس ہو کر صدیوںپرانے روائتی بھائی چارے و امان و امان کو قائم و دائم رکھنے کیلئے آگے آئیں،جموںسے جاری ایک پریس بیان میںشیعہ فیڈریشن صوبہ جموںکے صدر عاشق حسین خان نے کہا ہے کہ ایسی سازشوںکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا کال کے بعد اب آہستہ آہستہ حالات میںمثبت تبدیلی سے لوگ دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے باہر نکل رہے ہیں،ایسے میںفرقہ وارانہ تنائو پیدا کرنے کی ناپاک سازشیںہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے افسوس ناک واقعات کسی عام فرد یا افراد کا کا م نہیںہے بلکہ یہ منظم سازشی عناصر ہے جو جموںکے صدیوںپرانے روائتی بھائی چارے کو زک پہنچا کر اپنے منحوس ارادوںکی تکمیل کے لئے کر رہا ہے ۔اس لئے عاشق حسین خان نے سماج کے تمام ذمہ داران ،بار ایسوسی ایشن جموں۔پریٹک وکاس منڈل ،چیمبر آ؎ف کامرس و دھرم گوروئوںسے مودبانہ اپیل کی ہے کہ وہ آگے آکر ایسے سازشی عناصر کے ناپاک منصوبوںکو خاک میںملانے کیلئے اپنا اہم رول ادا کریں،خان نے کہا کہ ہمارا طرہ امتیاز رہا ہے کہ ہم سبھی بلا تفریق مذہب و ملت ،رنگ و نسل ہر تہوار ایک ساتھ مناتے ہیں۔ایک دوسرے کے دکھ سکھ میںشامل ہو کر دکھ سکھ بانٹتے ہیں۔یہاںپر گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھانے میںہر فرقہ و برادری کے لوگوںکا اہم کردار ہوتا ہے ۔مگر سماج کے ان غداروںکو یہ بات ہضم نہیںہو تی ہے ،جس کے لئے ایسے دیش دشمن و امن دشمن عناصر اپنی ناپاک حرکات سے باز نہیںآتے ہیں،خان نے سرکاری ایجنسیوںسے بھی اپیل کی کہ ایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے ،یہ عناصر کیسے اپنی ناپاک حرکات انجام دیتے ہیںاور انتظامیہ کوکانوںکان خبر نہیںہوتی ہے ۔اس لئے سرکاری ایجنسیوںکو چاک وچوبند رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔عاشق حسین خان نے ہر ایک طبقہ و مذاہب کے ماننے والوںسے اتحادو بھائی چارہ بنائے رکھنے کی پُر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گلشن کو ترو تازہ رکھنے و اس میںاور نکھار لانے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اسمبلی انتخابات بھی عنقریب ہوںاس لئے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔شیعہ فیڈریشن کے صدر نے ایک بار پھر ایسے افسوس ناک واقعات کی کڑی مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والوںسے ایسے عناصر کو بے نقاب کر کے کڑی سے کڑی سزا دلوائے جانے کی پُر زور مانگ کی ہے ۔کیونکہ ایک مہذہب سماج ایسی کالی بھیڑوںکو کبھی قبول نہیں کر سکتا ہے ۔