بیساکھی کے تہوار کے پیشِ نظر گرودوارہ ننگالی صاحب میں صفائی و سینیٹائیزیشن مہم چلائی گئی

0
0

پونچھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ٹورزم) نے محکمہ میونسپلٹی کے اشتراک سے چلائی یہ خاص مہم
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں با با کے گرودوارہ ننگالی صاحب سائیں با با میں پونچھ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے محکمہ میونسپلٹی کے اشتراک و مدد سے بیساکھی کے تہوار کے پیشِ نظر ایک خاص صفائی و سینیٹائیزیشن مہم چلائی جس میں محکمہ میونسپلٹی کے ملازمین نے گوردوارہ ننگالی صاحب سائیں با با کی صفائی کی اور احاطے کو سینیٹائز کیا تاکہ گوردوارہ ننگالی صاحب سائیں با با میں آنے والے زائرین کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔ اس گوردوارے میں ہر سال تیرہ اپریل کو بیساکھی کے تہوار پر ایک بہت بڑے بیساکھی کے میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لاکھوں لوگ بنا مذہب و ملت شمولیت اختیار کرتے ہیں اور اس تہوار کو اگٹھے ہوکر مناتے ہیں۔یہ صفائی مہم سی ای او میونسپلٹی پونچھ مشتاق چوہدری کی زیرِ سرپرستی محکمہ ٹورزم اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پونچھ کے سی ای او کی موجودگی میں انجام دی گئی جس میں بڑی تعداد میں صفائی کرمچاریوں نے حصہ لیا اور مہم کو کامیاب بنایا۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سی ای او میونسپلٹی نے بتایا کہ پونچھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او نے ہم سے تعاون طلب کیا جس پر ہماری ٹیم نے گوردوارہ ننگالی صاحب کی صفائی عمل میں لائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا