بشناہ کے چک وزیرو میں بڑی تعداد میں لوگوں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت کی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍دیپک کمار اور ہری سنگھ چاڑک کی طرف سے منعقدہ ایک جلسہ عام میں، سینئرعآپ لیڈران بشناہ اسمبلی حلقہ کے چک وزیروکے دورے کے دوران بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور نوجوان عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے۔اس موقع پر نے شرکاء کا عام آدمی پارٹی لیڈران نے پارٹی میں خیر مقدم کیا اور امید جتائی کہ ان کی آمد سے پارٹی زمینی سطح پر مضبوط ہوگی ۔وہیںپارٹی میں نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیپ سنگھ نے کہا کہ عآپ نے اپنا جنم عام آدمی، مزدوروں،نوجوانوں اور سماج کے استحصال زدہ طبقے کی خدمت کے لیے لیا ہے۔ انہوں نے دہلی اور پنجاب کے لوگوں کو ان کی دانشمندی اور دور اندیشی کے لیے مبارکباد پیش کی جنہوں نے کجریوال کو لوگوں کے لیے ووٹ دیا، جس کی وجہ سے ان کی دور اندیش عوام نواز سیاست اور پروگراموں نے دہلی یو ٹی میں انقلاب برپا کیا اور اسے جوش دلایا اور سیاست میں حکمرانی کا ایک نیا تصور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی خدمت کے لیے ہے نہ کہ حکمرانی کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں ان کے مقبول ترین اقدامات کی وجہ سے تقریباً تمام سیاسی پارٹیاں ان سے متاثر ہوئی ہیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا