گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج مینڈھر میں مینڈھر گنرز کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر؍؍گورنمنٹ چھوٹے شاہ میموریل ڈگری کالج مینڈھر میں مینڈھر گنرز کی جانب سے ایک مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا میڈیکل کیمپ میں بہرون ریاست سے ماہر ڈاکٹرز آئے تھے جنہوں نے عوام کا تسلی بخش چیک اپ کیا۔ اس دوران سب ڈویژن مینڈھر کے کثیر تعداد میں نوجوان، بزرگ، بچے اور خواتین نے میڈیکل کیمپ میں پہنچے اور مفت ادویات حاصل کیں گئیں اس دوران عوام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مینڈھر گنرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر گنرز کا سرحد کی غریب عوام کے حق میں ایسا کیمپ لگانا ایک نہایت ہی اچھا قدم ہے کہاکہ مینڈھر گنرز نے اپنا وقت نکال کر دور دراز اور سرحد کی عوام کے لیے بہتر کام کیاہے جس کی عوام کو بے حد ضرورت تھی عوام نے کہاکہ مینڈھر گنرز ہمیشہ سرحدی عوام کے لیے کیمپ لگاکر انہیں ادویات فراہم کرتی ہے عوام کاکہنا تھاکہ سرحدی غریب عوام کے حق میں ایسے کیمپ لگانا اشد ضروری ہے کیوں کہ سرحد پر سبنے والے کئی لوگ ادویات حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم مینڈھر گنرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ سب ڈویژن مینڈھر میں مزید ایسے کیمپ لگائے جائیں تاکہ سرحد پر بسنے والی عوام کو مزید فائدہ حاصل ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا