لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍عمران خان صدر پریس کونسل تھانہ منڈی نے پریس کلب جموں کے تمام منتخب ممبران کو مبارکباد دی۔ عمران خان نے سنجیو پرگال بیورو چیف ڈیلی ایکسلیئر کو صدر بننے اور نشی کانت کھجوریا کو منیجنگ کمیٹی میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ان دونوں کا تعلق ڈیلی ایکسلیئر سے ہے جو جموں کا ایک معروف انگریزی روزنامہ ہے۔ عمران خان نے صحافت میں ان نامور صحافیوں کے کردار کو بھی سراہا۔ وہ طویل عرصے سے صحافیوں کے لیے ریاست بھر میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے نامور صحافیوں کے ساتھ کام کرنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے سنجیو پرگال کی ٹیم کے تمام ممبران کو مبارکباد دی جنہوں نے سنجیو پرگال کی قیادت میں اپنا انتخاب جیتا۔ پریس کونسل تھنامنڈی کے تمام ممبران نے سنجیو پرگال، نشی کانت کھجوریہ اور دیگر ٹیم ممبران کو اس الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔