اللہ پر توکل

0
0
  اللہ پر توکل
توکل کے معنی ہیں، بھروسہ اور یقین۔ اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ پر توکل ایک ایسا پیمانہ ہے۔ جس سے انسان کے ایمان کی مضبوطی اور کمزوری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے،مثال کے طور پر جتنا اللّٰہ  پر بھروسہ یا توکل مضبوط اور پکا ہوگا اتنا ہی انسان کا ایمان مضبوط ہوگا۔ اور جتنا انسان کا اللّٰہ پر توکل کمزور ومتزلزل ہوگا۔ اتنا ہی اس کا ایمان کمزور ہوگا۔ مطلب یہ کہ انسان ہر وقت اللّٰہ پر مضبوط توکل وبھروسہ رکھے۔ بعض اوقات انسان سوچتا یا کہتا ہے کہ یہ سب تو ٹھیک ہے کہ ہرکام اللّٰہ تعالیٰ کے حکم اور منشا سے ہی ہوتا ہے۔ وہی مسبب الاسباب ہے وہی وسیلہ اور ذریعہ بناتا ہے لیکن اگر میں نے یہ فلاں کام یا طریقہ اختیار نہ کیا تو نتیجہ مشکوک بھی ہوسکتا ہے، بس یہی سوچ اور وسوسہ شیطانی انسان کو توکل اور یقین سے ہٹا دیتا ہے، یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اللّٰہ  پر توکل اور یقین کے بعدلیکن،اور اگر مگر کی گنجائش نہیں ہے ورنہ انسان پھسل جاتا ہے۔یہاں پہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ اللّٰہ  پر توکل و یقین کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان کوشش ہی نہ کرے اور یہ کہے کہ مجھے اللّٰہ تعالیٰ پر توکل ویقین ہے وہ خود ہی میرا مسئلہ حل کردے گا۔بلکہ انسان جو ممکنہ کوشش کرسکتا ہے وہ کرلے اور اس کے بہتر نتیجہ کے لیے الله سے  دعا مانگتا رہے۔ یقین رکھیں کہ اللّٰہ  توکل کرنیوالوں کو کبھی مایوس نہیں کرتا۔
کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی
کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے
جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔
بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔
کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔
کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔
اس دنیا میں ہر شخص اپنے Time zone کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے Time zone میں رہیں
انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے
نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی
اللہ  جو کائنات کا سب سے عظیم الشان ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا
کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔حضرت موسٰی علیہ السلام کی خوبصورت واقعہ مجھے ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، امید کے لیے، اللہ پر یقین کے لیے، یقین دہانی کے لیے کہ جو کچھ بھی ہو جائے، کتنے ہی برے کیوں نا آپ پھنس جائیں، نکلنے کا کوئی راستہ ہی نظر نا آرہا ہو، کوئی پیش رفت نا ہو رہی ہو، حالات بد سے بدتر ہی کیوں نا ہو جائیں، جہاں عقل، شعور، تمام تر منصوبہ بندی بےکار دکھائی دے رہی ہو، پھر بھی ایک ایسا راستہ ہے جو پوری طرح اس قابل ہے کہ آپ اس پر اعتماد کرلیں سارا کے سارا انحصار اسی پر کرلیں یہی آپکی نجات کا ذریعہ بن جائے گا۔ اور جانتے ہیں وہ راستہ کون سا ہے؟ اللہ پر توکل کا راستہ، اس کے خوبصورت منصوبے پر بلا کا یقین، ناقابل بیان حد تک اللہ کی شان، عظمت، بڑائی، جلال پر یقین۔ وہ وقت جہاں ہم خود کو بھٹکا ہوا, ہارا ہوا، کھویا ہوا سمجھیں اسی وقت اس بات کا یقین کہ اللہ کتنا طاقتور ہے، وہ کتنا بڑا ہے، وہ کیا نہیں کر سکتا۔ وہ شاید آپکی کہانی میں چپکے سے، خاموشی سے، لیکن معجزاتی طور پر سامنے آئے گا وہ کہیں دکھائی بھی نہیں دے گا اسکی یہی شان ہے وہ تو بس کن فرماتا ہے پھر اسکی خلقت اسکے جلوے ہر طرف بکھیر دیتی ہے اسکی مدد ہمارے اندر خوف سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ ایسے میں تھوڑا رکیں، سانس لیں، ایمان کو کمزور نا پڑنے دیں، بس یہی ایک چیز دنیا کی ہر لاجک، سائنسی وضاحت، عقل و شعور کو پست کر دی گی، ہماری بے یار و مددگار حالت ایک سی نہیں رہی گی، یقین اللہ کی عظمت کا اسکی حاکمیت کا جو چیزوں کو بہترین بنا دے گا، ہمارے سمندروں میں راستہ بنانے کے لیے، ہمیں ہر طرف کی مات سے بچانے کے لیے، ایسا یقین چاہیے جس کے بعد آپکے حق میں معجزے لکھ دیے جائیں گے بس انتظار کرنا ہے کب ہم سمندر کے سامنے ہوتے ہیں اور کب اللہ ہمیں راستہ دیتا ہے، بچا لیتا ہے، ضائع نہیں ہونے دیتا۔
                         حافظ بلال شاہد
                               پٹنہ
                       نمبر۔۔۔ 7050208855
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا