جرمنی میں غیر ملکی مذہبی شخصیات کے لیے آئندہ جرمن زبان بولنا لازمی ہو گا، جرمن وزارت داخلہ

0
0

ےواین این
برلن ´//جرمنی میں مختلف مذاہب کی عبادت گاہوں میں فرائض انجام دینے کی خواہش مند غیر ملکی مذہبی شخصیات کے لیے آئندہ جرمن زبان بولنا لازمی ہو گا۔ برلن میں وفاقی وزارت داخلہ کی ایک خاتون ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں وفاقی جرمن حکومت کی طرف سے ایک مسودہ قانون عنقریب ہی پارلیمان میں پیش کر دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق جرمن زبان سے واقفیت کا لازمی ثبوت پیش کرنا صرف مسلمانوں کی مساجد کے آئمہ کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کی عبادت گاہوں میں فرائض انجام دینے والے غیر ملکیوں کے لیے لازمی ہو گا۔ اس نئے قانون کا اطلاق ایسے افراد پر ہو گا، جو یورپی یونین سے باہر کے کسی ملک کے شہری ہوں گے۔ ایسے فرائض انجام دینے والے یورپی یونین کے شہریوں کو آئندہ بھی یورپی ضوابط کے تحت استثنی حاصل ہو گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا