ےواین این
سڈنی //آسٹریلوی کارڈینل جارج پیل کو ممکنہ طور پر جنسی زیادتی کے ایک نئے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مقدمہ ایک پچاس سالہ شخص نے پیل کے خلاف درج کرایا ہے۔ اس مقدمے میں 1970 کی دہائی میں ایک سوئمنگ پول میں پیش آنے والے واقعے کا ذکر کیا گیا ہے۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی ایک عدالت نے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں اس آسٹریلوی کلیسائی شخصیت کو مجرم قرار دے دیا تھا۔ پیل اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔ عدالت نے انہیں ابھی سزا نہیں سنائی۔ پیل کو پچاس سال تک سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔