یواین آئی
سرینگروادی کشمیر کو ملک وبیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ منگل کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی۔ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ منگل کے روز ٹریفک کی یک طرفہ نقل وحمل کے لئے کھلی رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ منگل کے روز صرف بڑی مال بردار گاڑیوں بشمول تیل ٹینکرس، ایل پی جی سیلنڈر بردار گاڑیوں کو جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت دی گئی اور مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔قومی شاہراہ کی دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار ایجنسیاں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور بارڑر روڑس آگنائزیشن شاہراہ کو قبل آفت ورفت رکھنے کے لئے دن رات بر سر جدوجہد ہیں۔دریں اثنا شاہراہ بسا اوقات بند رہنے کے باعث وادی میں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت سے لوگوں کے مشکلات دوچند ہوئے ہیں۔ جہاں ایک طرف اشیائے خورد ونوش کی قلت سے ہر سو ہاہاکار مچی ہوئی ہے وہیں ایل پی جی گیس، پیٹرول، ڈیزل وغیرہ کی عدم دستیابی سے بھی لوگ پریشان حال ہیں۔