امریکا نے خوان گوآئیڈو کے حوالے سے وینزویلا کو خبردار کر دیا

0
0

 

گوائیڈرووطن واپس پہنچ گئے،حامیوں پر حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کی درخواست
ےواین این
واشنگٹن //مریکا نے وینزویلا کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپوزیشن رہنما ءخوان گوآئیڈو کی وطن واپسی پر ان کے خلاف کسی کارروائی سے باز رہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوآئیڈو لاطینی امریکی ملکوں کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔ قبل ازیں گوآئیڈو نے اپنے حامیوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی آمد کے موقع پر ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کریں تاکہ حکومت پر دباو¿ بڑھایا جا سکے۔ادھر امریکی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر گوآئیڈو کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو امریکا اور بین الاقوامی برادری اس کا سخت جواب دے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا