’جنگی میدان سیاچن سیکٹر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا‘

0
0

فوج ہر حال میں پیشہ وری کے اعلیٰ معیاروں کو برقرار رکھے: لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی
یواین آئی

سرینگرفوج کو ہندوستانی فوج کی پیشہ وری کے اعلیٰ ترین معیاروں کو برقرار رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمنڈنگ فائر اینڈ فیوری لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے دنیا کے بلند ترین جنگی میدان سیاچن سیکٹر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزارت دفاع کے ایک ترجمان کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ فائر اینڈ فیوری لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے پیر کے روز دنیا کے بلند ترین جنگی میدان سیاچن سیکٹر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس موقعہ پر انہیں سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اس دوران موصوف لیفٹیننٹ جنرل دنیا کے بلند ترین جنگی میدان پر تعینات فوجیوں سے بھی ملاقی ہوئے۔انہوں نے وہاں دشوارترین حالات میں کام کرنے والے فوجیوں کے حوصلے کی تعریف کی اور ان سے تاکید کی کہ وہ ہندوستانی فوج کی پیشہ وری کے اعلیٰ ترین معیاروں کو برقرار رکھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا