کولگام میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں مقامی شہری زخمی

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍ جنوبی ضلع کولگام کے پمبی کاکرن علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے ایک مقامی شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اْس کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شا م کو کولگام کے پمبئی علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایک مقامی شہری پر فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ خو ن میں لت پت شہری کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اْس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔زخمی شہری کی شناخت ستیش سنگھ ساکن کاکرن کولگام کے بطور ہوئی ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا گیا لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی نسبت متعلقہ پولیس تھانے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا