370کاخاتمہ برسوں کی مشکلات کاخاتمہ:سنہا

0
0

لفٹینٹ گورنر کا غیر ملکی سفیروں کے ساتھ تبادلہ خیال ،کہاوزیر اعظم کی یونین ٹیر ٹری کو ایک نئے دور میں داخل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں
ہمارا اجتماعی مقصد عوام دوست ترقیاتی اور صنعتی پالیسیوں کو لاگو کرنا ہے
لازوال ڈیسک

جموں ؍؍لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج غیر ملکی سفیروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جو جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر آئے تھے ۔ دورے کا مقصد یونین ٹیر ٹری میں تعمیر و ترقی کو فروغ دینے اور حالات بہتر بنانے کی جانب حکومت کی کوششوں کا موقعہ پر جائیزہ لینا تھا ۔ دورے میں 24 غیر ملکی سفیر جن میں جوان انگولو سفیر چلی ، برازل کے سفیر آندرے ، رانہا کورریا ڈولیگو ، کیوبا کے سفیر آسکر اسرائیل مارٹینز کارڈو ویس ، اسٹونیہ کی سفیر کیٹرن کیوی ، فنلینڈ کی سفیر رتوا رونڈے ، تازکیستان کے سفیر لکمان بوبو کلا زوڈا ، فرانس کے سفیر ایموینل لنین ، آئیر لینڈ کے سفیر برندنوارڈ ، نیدر لینڈ کے سفیر مارٹن وینڈن برتھ ، پرتگال کے سفیر کارلوز مارکوس ، یورپین یونین کے سفیر گوگو استوتو ، بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد عمران ، ملاوی کے سفیر جارج مکون دیوا ، ایری ٹیریا کے سفیر ایلم زیہائیے، کورٹ ڈی آئیوور کے سفیر ایرک کنیلا ، سینگال کے سفیر عبدالبہاب حیدر ، سویڈن کے سفیر کلاس مولن ، اٹلی کے سفیر ونسین زو ڈیلوکا ، ملیشیا کے سفیر داتو حدایت بن عبدالحمید ، بیلجیم کے سفیر فرانکوئیس ڈیل ہائی، کرگزستان کے سفیر اسین اسائسیو اس کے علاوہ گھانا کے چارج ڈی افئیر سبسٹین بیلی وائین ، بولیویا کے چارج ڈی افئیر جوانگ جوس کوارٹز روجاس ، سپین کی چارج ڈی افئیرز مونٹچراٹ مومن پیمپلو نے تبادلہ خیال کیلئے راج بھون گئے ۔ غیر ملکی سفیروں کو ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر میں ہو رہی ترقیاتی تبدیلیوں کے بارے میں انہیں جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یو ٹی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں اور لوگوں کے برسوں کی مشکلات 5 اگست 2019 کو ختم ہوئی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست کو ایک تعمیر ترقی کے نئے دور میں داخل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں معاشی ترقی کیلئے یونین ٹیر ٹری کے دور دراز علاقوں میں صنعتکاری کو عام کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقعے پیدا کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنیادی ڈھانچہ صنعتوں ، تعلیم ، صحت ، سکل ڈیولپمنٹ ، پائیدار روز گار پر پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اجتماعی مقصد عوام دوست ترقیاتی اور صنعتی پالیسیوں کو لاگو کرنا ہے ۔ خواتین کو بھی یونین ٹیر ٹری کی معاشی ترقی میں شرکت کرنے کا موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ دہشت گردی کو انسانوں کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ملک کی جانب سے امن و عامہ کی صورتحال کو بگاڑنے کیلئے لگاتار کوششوں کے باوجود حکومت جموں کشمیر کی کلہم اور یکساں ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔ اس موقعہ پر لفٹینٹ گورنر کے مشیران آر آر بٹھناگر ، فاروق خان اور بصیر احمد خان ، چیف سیکرٹری ، ڈی جی پی ، فائنانشل کمشنراں اور جموں کشمیر حکومت کے انتظامی سیکرٹری موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا