فوج نے4 زند ہ ما رٹر شیلو ں کو بلا سٹ کیا

0
0

ناظم علی خان
مینڈھر//سرحدی منکو ٹ کے چھجلہ پتری میں پاکستانی افواج کی جانب سے کی گئی فارنگ اور گولہ باری کے بعد کئی زندہ شیل پڑے ہو ئے تھے جن کو سومو ار کو بھا رتی فو ج نے تباہ کردیا ہے ۔فو جی زرائع کے مطابق چھجلہ منکو ٹ میں کئی زندہ ما رٹر شیل پڑے ہوئے تھے جن کو فوج کی ٹیم نے تمام 4 زندہ پڑے ہوئے بمبوں کو بلا سٹ کر دیا ۔ تاکہ کوئی بڑا حادثہ پیش نہ آئے۔ زرائع نے بتا یا کہ علاقہ کے اندر زندہ شیل کی موجودگی کی خبر لو گو ں نے تحصیل انتظامیہ کو دی جس کے بعد فو ج کی ٹیم نے موقعہ پر جا کر بلا سٹ کر دیا تا کہ کو ئی بڑ حا دثہ پیش نہ آئے ۔لو گو ں نے بتا یا کہ جب مارٹر شیلو ں کو بلا سٹ کیا گیا تو ان کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنائی دی۔تو ایک بار پھر لوگوں میں ڈر اور خوف پیدا ہو گیا کہ فائرنگ اور گولہ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا