کانگریس لیڈران کا سرحدی علاقہ جات کا دورہ

0
0

حد متحارکہ پر گولہ باری سے ہوئے نقصانات کا لیا جائزہ
ناظم علی خان
مینڈھر//مینڈھرپی سی ممبر چوہدری عمران ظفر کی جموں میں سابق وزیرِاعلی جموں وکشمیر اور راجیہ سبھا ممبر غلام نبی آزاد سے خطہ پیر پنجال کے موجودہ گولہ باری سے متاثرین کے بارے تفصیلی گفتگو کے بعد کانگرس ریاستی صدر غلام محمد میراور اُنکے ہمراہ سینئرکانگرس لیڈروسابق وزیر رمن بھلہ ،سینئر کانگرس لیڈر و سابق وزیرشبیر خان، سابق ممبر اسمبلی چوہدری محمد اکرم ،سکریٹری پردیش کانگرس کمیٹی منموہن سنگھ، سکریٹری پردیش کانگرس کمیٹی رجنیش کمار، سابق ایم ایل اے چوہدری محمداکرم ،سابق ایم ایل اے اشوک شرما،ضلع صدر پونچھ چوہدری عبدالغنی ، سائیںعبدالرشیداور چوہدری ظفر اللہ آزاد سینئر کانگرس لیڈرشامل تھے۔ جنھوںنے خطہ پیر پنجال کے گولہ باری متاثرین جن کا جانی مالی اور جائیداد کانقصان ہونے والے افراد کے گھروں کا دورہ کیا اپنے دورہ کے دوران انھوں نے چھجلہ ، منکوٹ ، کرشنا گھاٹی ، جھولاس سلوتری اور گورنمنٹ ہائی سکول کنوئیاں پونچھ کا دورہ بھی کیاجہاں پونچھ کے گولہ باری سے متاثرین ہجرت کر کے آئے لوگ قیام کئے ہوئے تھے ۔ تمام متاثرین نے اپنے ہوئے جانی مالی نقصان اور جائیداد کے بارے میں تفصیلی بتایا اور لوگوں نے پر نم آنکھوں کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے جو بار بار یہاں کے عوام پر تھونپی جاتی ہے۔ ہم امن چاہتے ہیں ۔ مزید ضلع بھر کے گولہ باری سے متاثرہ عوام نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی اپنے ملک میں بسنے والے عوام کے جان مال اور جائیداد کی حفاظت ذمہ داری بھی بنتی ہے جس میں حکومت ہر محاض پر ناکام ہے ۔عوام کی دکھ بھری کہانی سننے کے بعد انھوں نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ وہ یہاں کے عوام کے ہوئے نقصان کے بارے میں تفصیلی بات ریاستی گورنر اور مرکزی حکومت سے کریں گے اور تمام اقسام کے ہوئے نقصان کا معاوضہ جلد جلد دلوانے، آبادکاری کے علاوہ امن کی بحالی کو یقینی بنایاجائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا