قاری سید آفتاب حسین شاہ کی اہل اسلام سے کانفرنس میں شرکت کی خصوصی اپیل
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا میں قائم جموں کشمیر میں جماعت اہل سنت کے بچیوں کی دینی و عصری تعلیم کے واحد و منفرد ادارہ جامعہ فاطمۃالزہرا جس میں ہر سال 350 کے قریب طالبات زیر تعلیم ہوتی ہیں اور ہر سال یہاں سے بڑی تعداد میں بچیاں عالمہ و فاضلہ بن کر فارغ ہوتی ہیں کی رمضان المبارک کے ان آخری ایام میں ادارہ کے مہتمم قاری سید آفتاب حسین شاہ نے خصوصی تعاون کی اپیل کی ہے کیونکہ رمضان میں دینے کا ثواب غیر رمضان سے ستر گناہ زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے زمین پر بچیوں کو رحمت بنا کر بھیجا ہے اور جہاں 350 بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہو اور انکی کفالت کی رب کائنات نے جسے توفیق دی ہو تو وہ کتنا خوش نصیب ہوتا ہے۔بچیوں کی کفالت میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں اور جنت کے حقدار بنیں کیوں کہ ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم ہوتی ہے اور ایک بچی کی تعلیم پورے سماج کی تعلیم ہوتی ہے اور آپ بھی بچیوں کے اس مدرسے کی معاونت کر سماج کو دینی روشنی سے آراستہ کرنے میں اپنا تعاون پیش کر ثواب دارین حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امسال 12 مئی بروز اتوار جامعہ فاطمۃ الزہرا میں ایک عظیم الشان سیرت مصطفی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں ہندوستان کے مشہور عالم دین حضرت مولانا عبدالرشید داؤدی تشریف فرما ہورے ہیں اور جموں کشمیر کے کئی جید علمائے کرام اس کانفرنس میں تشریف لارہے ہیں جو عوام سے براہ راست اس کانفرنس میں خطاب کریں گے۔لہذا تمام اہل اسلام سے اپیل کہ وہ 12 مئی 2024 بروز اتوار مدرسہ ہذا میں تشریف لاکر مدرسہ کی کاگردگی کا جائزہ لینے کے علاوہ جید علمائے کرام کے خطاب کو سماعت کریں۔