چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے سرنکوٹ اور بفلیاز زون کے ٹیچرز کو کئے آرڈر تقسیم

0
0

فتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ/۔ چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ نے سرنکوٹ اور بفلیاز میں ایس ایس اے اساتذہ کو ٹیچرز گریڈ دوم کے آرڈر تقسیم کئے جبکہ ان کے ہمراہ مشتاق احمد خان، دیگر سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے۔واضح رہے چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ وجے کمار بھگت نے بفلیاز میں 126آرڈر تقسیم کئے،جبکہ سرنکوٹ میں زونل ایجوکیشن غلام محمد،رفیق میر،رہبر تعلیم فورم کے زونل صدر محمد یوسف شاہ،تحصیل صدر بدرالدین راتھر،سید علی مرتضیٰ شاہ کی موجودگی میں 186 اساتذہ کو ٹیچرز گریڈ دوم کے آرڈر تقسیم کئے۔اس موقعہ پر زونل ایجوکیشن آفیسر غلام محمد اور رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے زونل صدر سرنکوٹ محمد یوسف شاہ نے چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ ا،ور ان کے ہمراہ آئے ہوئے سرکاری عملہ کا شکریہ ادا کیا اور تمام ایس ایس اے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا