محکمہ ایجوکیشن اس طرف توجہ مرکوز کرے: عوام
ریاض ملک
منڈی // منڈی سے قریب 11 کلومیٹر دور سرحدی گاوں چھمبر میں پرائیمری اسکول اپر چھمبر بھاری برف کی وجہ سے زمین بوس ہوچکاہے ۔دیواریں بھی کئی جگہوں سے گر ہو چکی ہیں ، اب چونکہ اسکول کی چھٹیاں ختم ہونے پر ہیں ، اور یہاں اس پرائمری ا سکول میں طلباکے لئے بلکل بھی بیٹھنے کے لئے جگہ نہیں رہی ہے ۔ اور برف باری بھی رکنے کا نام تک نہیں لے رہی ہے ، بھاری برف باری سے اس سال عوام کے بھی مختلف علاقوں میں کئی کچے رہائیشی مکانوں کو نقصان کلی اور جزوی طور نقصان ہوا ہے وہی اس پرائمری اسکول کا بھی برف کی وجہ سے بڑا نقصان ہوا ہے ۔ا سکول کی عمارت اس وقت ناقابل استعمال ہوچکی ہے، جس کو لیکر یہاں کے کئی مقامی لوگوں نے محکمہ ایجوکیشن سے مانگ کی ہے کہ وہ ایک ٹیم مقرہ کرکے یہاں بھیجیں تاکہ اس سکول کو دیکھ کر حکام تک اس کی ریپورٹ فراہم کی جائے، اور سکول لگنے سے پہلے پہلے اس کی عمارت کو اس قابل بنایاجاے کہ بچے اور اساتذہ تعلیم کو جاری رکھ سکیں انہوں نے چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ خصوصی ٹیم ان علاقوں میں بھیج کر سکول میں ہوے نقصان کا جائیزہ لے کر اس کی تعمیر کروائی جاے – تاکہ طلبائی کی پڑھائی متاثر نہ ہو ۔