یواین آئی
نئی دہلیوزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور پاکستان کے حالیہ واقعات کا ذکر کئے بغیر آج کہا کہ ملک میں ڈکشنری کے الفاظ کے معنی بدل دینے کی طاقت ہے اور اب ‘ابھینندن’ کا معنی بدل گیا ہے ۔مسٹر مودی نے یہاں کنسٹرکشن ٹکنالوجی انڈیا2019کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کی بہادری پر فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ابھینندن کا مطلب ‘کانگریچولیشن’ ہوتا تھا اب ابھینند ن کا معنی بدل گیا ہے ۔ یہ طاقت اس ملک میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایک بہادر ملک کے طور پر آگے بڑھنا ہے ۔ اب ہندوستان جو بھی کرے گا اسے دنیا غور سے دیکھے گی۔ انہوں ین کہا کہ تکنیک کو سرحدوں میں قید نہیں کیا جاسکتا ۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ہم منظم انداز میں آگے بڑھنا ہے ۔