مسلمان اپنی جان تو دے سکتا ہے لیکن اپنی عزتوں پر حرف نہیں آنے دے گا :مولانا محمود مدنی
یواین آئی
ممبئی آج یہاں ممبئی کے مضافات مالونی ملاڈ نامی علاقے میں واقع ٹیپو سلطان گرا¶نڈ میں جمعیة علماءشمال مغربی زون کی جا نب سے ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں اسلاف کی قربانیوں کے عنوان پر جمعیة علما ءکانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا سید محمود اسعد مدنی ناظم عمومی جمعیة علماءہندنے کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مو جودہ حالات ہمیں دشوار محسوس ہو رہے ہیں آپ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی نظر ڈالیں ہر جگہ مسلمان ایک طرح سے الجھن میں مبتلاہیں ،ان حالات کے با وجود اس پورے بر صغیر میں جتنے ملک ہیں اور اس میں رہنے والے مسلمان ہیں ہر حال میں ہندوستانی مسلمان ان سے بہتر ہیں یہاں کے حالات اور یہاں کے لو گوں کے معاملات کو دیکھ کر ہی ہمارے اکابرین اور بزرگوں نے یہاں رکنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ بر حق تھا،مسلمان اپنی جان تو دے سکتا ہے لیکن اپنی عزتوں پر حرف نہیں آنے دے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ہمارے لئے آئیڈیل ہے ،ہمیں اس میں بولنے کی آزادی ہے اپنا حق مانگنے کا پورا حق ہے یہاں مسلمانوں کے لئے مقامی اعتبار سے کچھ حالات ہیں پریشا نیاں ہیں اس کے لئے ہم لڑا ئیاں لڑ رہے ہیں ،مسائل کے حل کے لئے کو ششیں کرر ہے ہیں اور ہماری یہ کو ششیں جاری رہیں گی ۔مولانا مدنی نے مزید کہا کہ اگر مدارس اور علما ءکرام اور دینی علوم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسپین کے مسلمانوں نے صرف اسپین کو ہی نہیں بلکہ یورپ کو بھی بہت کچھ دیا تھا اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ دین سے دور رہ کر مسلمان ایک ترقی یافتہ قوم بن جائے ،ایڈمنسٹریشن ،کامرس اور دیگر شعبوں میں مسلمانوں کا دبدبہ قائم ہو جائے تو یہ غلط فہمی ہو گی ۔ مفتی سید محمد سلمان منصور پوری صاحب استاذ حدیث جا معہ قاسمیہ شاہی مراد آباد نے مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان ایک جسم کے ما نند ہیں جب بدن کے کسی ایک حصہ میں درد ہو تا ہے تو سارا بدن اس کی تکلیف محسوس کر تا ہے ۔ اگر ایک مسلمان کو تکلیف پہونچے اور دوسرا اس کی تکلیف محسوس نہ کرے تو سمجھو کہ اس کا ایمان نا مکمل ہے ،جمعیة علماءاور اس کے ارا کین قو م و ملت پر آئے ہوئے مصائب و حالات کے مواقع پر ان کی امداد کے لئے ہمہ وقت کمر بستہ نظر آتے ہیں ۔مولانا محمد اسجد قاسمی ندوی شیخ الحدیث جا معہ امدادیہ مراد آباد نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کے سامنے عجیب و غریب مسائل و حالات اور حو صلہ شکن صورت حال جو ہمارے اوپر مسلط کر دی گئی ہے وہ انتہائی خطرنا ک ہیں ،ان حالات سے نمٹنے کے لئے مسلمانوں کو وحدت امت ،خدمت خلق ،اللہ کا دین اللہ کے بندوں تک پہنچانے ،صبر و استقامت ،ٹھوس منصوبہ بندی اور مثبت اقدامات ،تمام مشکل حالات میں رجوع الی اللہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ۔