کانگریس کی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ

0
0

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ
ےو اےن اےن
ممبئی ´´´´´´مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ومہاراشٹر کے نگراں نیز کمیٹی کے صدر ممبرپارلیمنٹ ملکا رجن کھڑگے کی صدارت میں آج یہاں منعقد ہوئی جس میں پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا نیز آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چوہان، سابق مرکزی وزیرداخلہ سوشیل کمار شندے، حزبِ مخالف لیڈر رادھا کرشن ویکھے پاٹل، سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان، ممبئی کانگریس کے صدر سنجئے نروپم، سابق وزیر بالا صاحب تھورات، سابق وزیر اور ایم ایل اے محمد عارف نسیم خان، سابق مرکزی وزیر ملند دیورا، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے شعبہ پسماندہ طبقات کے صدر ڈاکٹر نتن راو¿ت، سابق وزیر وآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ایم ایل اے ورشا گائیکواڑ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ومہاراشٹر کے نائب نگراں وامشی چند ریڈی، سمپت کمار، آشیش دوا، بی ایم سندیپ، شریش شیٹی، سابق ایم ایل اے جناردن چاندورکر، مظفر حسین، موہن جوشی، ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ گنیش پاٹل وغیرہ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا