یواین آئی
سری نگرجنوبی کشمیر کےضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقےمیں مشتبہ جنگجو¶ں کی طرف سے سڑک میں بچھائی بارودی سرنگ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کے دوران زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے کے املر گا¶ں میں مشتبہ جنگجو¶ں نے سڑک میں ایک بارودی سرنگ بچھائی تھی جو رات کے قریب تین بجے زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی۔انہوں نے کہا‘تاہم دھما کے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا’۔مقامی لوگوں نے کہا کہ انہوں نے رات کے قریب تین بجے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی جس سے علاقے میں سراسیمگی اور خوف وہراس پھیل گیا۔ایک مقامی باشندے نے کہا کہ دھماکے سے سڑک کے بیچوں بیچ ایک کھائی بن گئی اور نزدیکی مکانوں کے شیشے چکنا چور ہوئے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ دھماکے کے فوراً بعد جائے واردات پر اضافی سیکورٹی فورسز کی نفری کو بھیج دیا گیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے جنگجو¶ں کی تلاش شروع کی گئی۔