عمران شفیع
تھنہ منڈی سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی محمدتنویرخان اور چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میرکے ہاتھوں کمیونٹی بیت الخلا کمپلکس کا افتتاح کیا گیا۔ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شاہدرہ پل کے قریب ایک غیر سرکاری تنظیم جموں کشمیر ڈیولپمبٹ ایکشن گروپ نے 13 لاکھ 59 ہزار روپے کی لاگت سے کمیونٹی باتھروم کمپلکس تعمیر کیاجس کا سب ڈویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی ڈاکٹر محمد تنویر خان۔اورچیئرمین مونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمدمیرنے کیا ۔اسموقع پرسب ڈویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی محمد صدیق چوہدری، ایگزیکیٹیو آفیسر تھنہ منڈی محمد بشیر چوہدری، تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر تھنہ منڈی شاہد ممتاز، پیر پنجال گیس کمپنی کے چیئر مین محمد اسلم گنائی، نائب صدر بلقیس اختر، عبدالحمید اور معززین موجود تھے ۔وہیںایس ڈی ایم تھنہ منڈی ڈاکٹر محمد تنویر خان نے کہا کہ محکمہ شہری ترقی نے ایک غیر سرکاری تنظیم کے ذریعے میونسپل حدود میں مسافرو ں، مریضوں اور عام راہگیروں کی سہولت کے لئے کمپلکس تعمیر کیا ہے ۔انہوں نے کہا میونسپل حکام کے علاوہ ہر شہری کا فرض بنتا ہے اس عوامی جائیداد کا۔خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا محکمہ شہری ترقی کی جانب سے سوچھ بھارت مشن کے تحت ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور آمدنی کے ذرائع کھوجنے کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔موصوف نے مزید کہا کہ طبی مراکز میں سوچھ بھارت مشن کے تحت مریضوں کوبہتر سہولت، صفائی ستھرائی اور ماحول میںپھیلنے والی بیماریوں سے بچانے کے لئے ایسے کمپلکس تعمیر کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عوام کے تعاون سے مستقبل قریب میں مزید ایسے کمپلکس تعمیر کئے جائیں گے تاکہ سہولت کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کی آمدن میں اضافہ ہو۔ اس موقع پرغیر سرکاری تنظیم جموں کشمیر ڈیولپمنٹ ایکشن گروپ کے ضلع کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر عمران اکرم کے علاوہ کافی تعداد میںعوام موجودتھی۔