گندو بھلیسہ کے شاشتری نگر کے مقام پر مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا

0
0

حالیہ برفباری سے میوے باغات کو شدید نقصان۔ تینسہ میں زمین کھسکنے سے بستی کو خطرہ لاحق :عوام
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے شاشتری نگر کے مقام پر مقامی لوگوں جن میں مرد و عورتیں شامل تھی نے ٹھاٹھری گندو سڑک کو بند کر کے شدید احتجاج کیا۔احتجاجیوں کی قیادت سرپنچ محمد حنیف کر رہے تھے۔اس دوران سڑک پر بیٹھ کر مقامی لوگوں نے مقامی و ضلع انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے عوام کے ساتھ ناانصافی برتنے کا الزام لگایا گیا۔ احتجاجیوں کی قیادت کرنے والے چودھری محمد حنیف نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برفباری سے ڈھڈکائی تینسہ میں قریب انیس کنبے بے گھر ہوئے ہیں مگر ابھی تک ان بے گھر لوگوں کے لیے مقامی و ضلع انتظامیہ نے کوئی بھی انتظامات نہیں کئے ہیں جس سے اج مقامی لوگوں کو سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنا پڑا کیونکر وہاں بھی بےگھر ہیں تو سڑک پر بھی بیٹھے رہیں گے۔انہوں نے مقامی و ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے افسران سے گزارش کی جاری تھی کہ بےگھر لوگوں کے رہنے کے لیے کوئی خاص اقدام کیا جائے مگر ابھی تک کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس سے غریب لوگ پریشان حال ہیں۔احتجاج کے دوران تحصیلدار بھلیسہ بھی موقع پر پہونچے اور احتجاجیوں کو یقین دلایا کہ دس دن دنوں کے اندر اندر تمام بےگھر لوگوں کے رہنے کے لیے بندوبست کریں گے جس پر مقامی لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا