وسیع تر گرفتاریوں کے خلاف بانہال میں دوسرے روز بھی ہڑتال رہی
ملک شاکر
بانہال// مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتالی کال پر بانہال میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ،ہڑتال کے چلتے معمولات زندگی پوری طرح متاثر ہوئی اور وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ بانہال میں بھی ہڑتال کا سخت اثر دیکھنے کو ملا جہاں تمام کاروباری مراکز بند رہے اور مقامی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوا، وہیں اگر بات جموں و سرینگر قومی شاہراہ کے حوالے سے کی جائے تو رام بن بانہال کے درمیان پسیاں گر آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی اور اس طرح سے جموں و سرینگر قومی شاہراہ ہڑتال کے باعث بھی سنسان ہی رہی ،وہی اگر حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور ہندوستان و پاکستان میں جنگ کا ماحول بن چکا ہے تو اس حوالے سے ریاست جموں و کشمیر میں آرٹیکل 35A کے حوالے سے حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور اسی کے چلتے خراب حالات میں بہتری لانے کے بجائے مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے وادی میں جاری حریت قائدین پر این آئی اے کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ہی جماعت اسلامی کے خلاف وسیع تر گرفتاریوں کا عمل بھی جاری ہے اور ساتھ ہی دوسری مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءکی گرفتاریوں کے چلتے جہاں مشترکہ مذاحمتی قیادت کی کال پر وادی میں ہڑتال رہا وہیں بانہال میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہا۔