یواین آئی
نئی دہلی، ´´´´´ ´//سوربھ چودھری اور منو بھاکر کی نوجوان ہندوستانی جوڑی نے یہاں ڈاکٹر کرن¸ سنگھ شوٹنگ رینج میں چل رہے آئی ایس ایس ایف پسٹل / رائفل ورلڈ کپ میں بدھ کو 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ہندوستان کا مقابلہ میں یہ تیسرا اور سوربھ کا دوسرا طلائی تمغہ ہے ،۔ ہندوستان کو پہلے دن اپورو¸ چندیلا نے طلائی تمغہ دلایا تھا جبکہ سوربھ نے دوسرے دن طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ہندوستانی نوجوان جوڑی نے 483.5 کا اسکور کرکے طلائی جیتا۔ چین کی جوڑی رین جن جیانگ اور بوون ژانگ نے 477.7 کے اسکور کے ساتھ چاندی اور کوریا ئی جوڑی من جنگ کم اور دیھن پارک (4188) نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔یواین آئی۔