بدعنوانی کے معاملہ پر مواخذے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا
یواین آئی
کیو یوکرین پارلیمنٹ سکریٹریٹ انتظامیہ نے صدر پیترو پوروشینکوو کو مواخذے کے عمل کے ذریعہ ہٹانے کے لئے فارم پر ممبران پارلیمنٹ کے دستخط کو غلط قرار دے دیا۔یوکرین میں صدارتی امیدوار یولیا تموشینکوو کے ذریعہ بدعنوانی کے معاملہ پر مواخذے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ان کے اعلان کرنے کے کچھ دیر بعد ہی ممبر پارلیمنٹ ویرخوونا رادا نے ویب سائٹ پر مواخذے کے عمل کو رد ہونے کا اعلان کر دیا۔مواخذے کے عمل کو منسوخ کرنے کے اعلان میں کہا گیا“پیترو بودنار نے جانچ کمیٹی کی طرف سے صدر کو عہدہ ہٹانے کے لئے شروع کئے گئے مواخذے کے عمل کی حمایت میں کئے گئے ممبران پارلیمنٹ کے دستخط کے فارم کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کر دیئے ہیں”۔اپوزیشن کا الزام ہے کہ صدر پوروشینکوو پر 90 لاکھ روپے کے گھوٹالے کے الزام لگے ہوئے ہیں۔