امریکہ:ایوان نمائندگان کا ٹرمپ کے قومی ایمرجنسی کو ختم کرنے کا اعلان

0
0

245-182 کی اکثریت سے اس قراردادکو منظور

یواین آئی

واشنگٹنامریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد منظور کرکے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی سرحد کے قضیہ پر کئے گئے اعلان قومی ایمرجنسی کو ختم کر دیا۔ایوان نمائندگان نے منگل کو 245-182 کی اکثریت سے اس قراردادکو منظور کرلیا۔ اب یہ قرارداد مشاورت کے لئے امریکی پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کے پاس جائے گا۔مسٹر ٹرمپ نے اسی ماہ امریکہ-میکسیکو جنوبی سرحد پر دیوار بنانے کے لئے آٹھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ دیوار دہشت گردوں اور مجرموں سے ملک کے دفاع کے لئے بہت اہم ہے ۔امریکی کانگریس نے دیوار کی تعمیر کے لئے مانگی گئی 5.7 ارب ڈالر کی رقم دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد مسٹر ٹرمپ نے اس کے لیے آٹھ ارب ڈالر کی رقم کی ضرورت بتاتے ہوئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا