کونسلر شارخ بھٹی ڈائریکٹر اربن باڈیز سے ملاقی

0
0

بٹوت مونسپلٹی کے درپیش مسائل سے آگا ہ کروایا
ونے شرما
بٹوت // بٹوت مونسپل کونسل کے وارڈ نمبر ۳ سے کونسلر منتخب ہوئے نوجوان لیڈر شارخ بھٹی نے یہاں ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز ویر جی ہنگلو سے ملاقات کی ، وہیں اس دوارن انہوں نے مختلف مسائل پر بات چیت کی جن میں سڑکوں اور گلیوں پر گندگی کا ہونا ، نکاسی آب کی خستہ حالی وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے مونسپل بٹوت کی جانب سے کو ڑا کرکٹ وغیرہ کو جمع کرنے کے لئے زمین کی شناخت کرنے کے لئے متعلقہ آفیسران کوضروری ہدایات جاری کرنے کی بھی درخواست کی ۔ تاہم ڈائریکٹر مصوف نے ان کی طرف سے اُٹھائے کے مطالبات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا