ہندوستان ، پاکستان سے کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا: سشما سوراج

0
0

یواین آئی

ووژینپاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بڑی کارروائی کرنے کے ٹھیک اگلے ہی دن بدھ کو ہندوستان نے بین الاقوامی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ کشیدگی کو اور نہیں بڑھانا چاہتا ہے ۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین کے شہرووژن میں روس- ہندوستان-چین (آرآئی سی) گروپ کے وزرائے خارجہ کی 16 ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا“ محترم حاضرین ، یہ (بالاکوٹ کارروائی) فوجی مہم نہیں تھی، کسی بھی فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے ”۔اس کارروائی کا محدود مقصد دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھانا تھا۔ ہندوستان کشیدگی کو اور نہیں بڑھانا چاہتا ہے ۔ہندوستان مسلسل ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ کام کرتا آ رہا ہے ”۔مسز سوراج نے کہا کہ جیش محمد کاکردار (پلوامہ واقعہ میں) قبول کرنے سے پاکستان کے ‘مسلسل انکار’ کے بعد ہی حکومت ہند نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا“نشانہ سب سے بڑے دہشت گرد کیمپ کو بنایا گیا اور کسی بھی شہری کو ہلاک نہیں ہونے دیا گیا”۔مسز سوراج نے کہا کہ جموں کشمیر کے پلوامہ میں 14 جنوری کو ہونے والا دہشت گردانہ حملہ“تمام ممالک کے لئے دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرینس اپنانے کی ضرورت کے واسطے ایک خوفناک انتباہ تھا”۔اس سے پہلے مسز سوراج نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔خیال رہے منگل کو پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ہندوستان کی ایک بڑی کارروائی کے بعد یہ مسز سوراج کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا