پاکستان کو سبق سکھانے کے لئے اس ہڑتال کے بہت زیادہ ضرورت تھی: پریشد
ونے شرما
ادھمپور//آج اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز ادھمپور میں طلباءکی طرف سے ایئر اسٹرئیک کو لے کر فتح کا جشن منایا گیا،جبکہ اس دوران ترنگا مارچ پورے کالج کے اندر نکالا گیا۔ کالج گراو¿نڈ سے شاگردوں کی طرف 100 میٹر کا طویل ترنگا لیا گیا جس میں طلباءنے دونوں سائیڈ سے پکڑ کر پورے کالج کے اندر مختلف مختلف ڈپارٹمنٹ سے ہوتے ہوئے یہ ترنگا مارچ نکالا ۔ وہیں اس دوارن طلباءکی طرف سے بھارت ماتا کی جے، انڈین ایئر فورس زندہ باد، انڈین آرمی زندہ باد، وندے ماترم، بھارت ماتا کی جے اور ہندوستانی فوج زندہ باد سے گونج اٹھا۔ طلباءنے کہا ہم بھارتی فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر دو تاکہ مستقبل میں کبھی بھی کوئی اس طرح کی حرکت نہ کر پائے ۔ جموال نے کہا جس طرح ہندوستانی فوج کی جانب سے پی او میں کی گئی ایئر اسٹرئیک کا ودیارتھی پریشد خوش آمدید کرتی ہے پاکستان کو سبق سکھانے کے لئے اس ہڑتال کے بہت زیادہ ضرورت تھی ۔ طلباءنے ایئر اسٹرئیک کے ذریعے پاکستان کو سبق سکھائے جانے پر جشن منایا کہ ہندوستان نے ایئر اسٹرئیک کر تاریخ رقم کی ہے بھارت کی فوج نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو پیغام بھی دیا کہ اگر دوبارہ دہشت گرد حملہ کیا تو اس سے بھی زیادہ سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہی ۔