بچہ مزدوری پر روک لگائی جائے : سول سو سایٹی
ناظم علی خان
مینڈھر //بچہ مزدوری پر اگرچہ سرکار کی جانب سے پابندی عائد ہے اور کسی کو بھی چھوٹے بچوں سے کام کروکر ان کے تعلیمی مستقبل کو مخدوش بنانے کی اجازت نہیں ہے ۔ تاہم سر حدی ضلع پونچھ میں بچوں سے کام کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پونچھ میںبچوں کو مختلف کارخانوں میں کام کرایا جارہا ہے ۔ جن بچوں کی عمر سکول جانے کی ہے انہیں دکانوں کارخانوں و نجی دفاتر میں چائے بنانے صفائی اور دیگر چھوٹے بڑے کاموں پر لگایا گیا ہے ۔ پونچھ ، مینڈھر اور سرنکو ٹ میں مختلف کاموں میں لگے ہوئے ہیں بچوں سے مزدوری کا کام لیا جاتا ہے ۔ اس کےلئے اگرچہ کئی غیر سرکاری تنظیمیں مورد وجود میں آئی ہیں جو بچوں سے کام کرنے والوںکے خلاف کارروائی کرتے ہیں تاہم پونچھ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے مذکورہ ادارے بچوں کے ساتھ کیا جانے والا استحصال خاموشی سے دیکھ رہے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں ایسے غریب اور بے سہارا بچوں کا تعلیمی مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے ۔ اس ضمن میں کئی نامور شخصیات سے جب بات کی گئی تو انہوںنے اس پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس سماج میں بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے بجائے ان سے کام لیاجاتا ہے آگے چل کر یہ سماج بڑی تباہی کادیکھ سکتا ہے کیوں کہ جس قدر سماج میں رہے رہ بچے ذہین تعلیم یافتہ اور بااخلاق ہونگے اُسی قدر سماج مختلف سماجی بُرائیوں سے پاک ہوتا ہے ۔ جن بچو ں سے بچن میں ہی کام لیا جاتا ہے وہ اکثر غلط ہاتھوں کے میں پڑجانے سے مختلف بُرائیوں میں مبتلاءہوجاتے ہیں نتیجتا سماج میں بُرائیاں جڑ پکڑتی ہے