دفعہ 35A:تحصیل سرنکوٹ مکمل بند

0
0

پر امن حالات رکھنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کیا
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// تحصیل سرنکوٹ میں دفعہ 35A کی سپریم کورٹ میں شنوائی کو لیکر لوگوں نے اپنی کاروباری سرگرمیاں معطل رکھی جس سے سرنکوٹ بازار مکمل طور پر بند رہا۔وہیں دوسری جانب ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع پونچھ میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا جس سے مقامی لوگوں میں ضلع انتظامیہ کے تئیں کافی غم و غصہ ہے۔اس ضمن میں بیوپار منڈل کے چیئر مین طارق منہاس نے ذرائع ابلاغ نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کے عوام امن پسند ہیں اور آپسی بھائی چارے کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کیا ہے وہ کافی حیرت انگیز ہے چونکہ پرامن ماحول میں دفعہ کو نافذ کرنا غیر متوقع ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرنکوٹ میں کوئی بھی بند کال نہیں دی گئی اس کے باوجود ضلع انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کیا جس سے لوگوں پر خوف دہشت کا عالم چھایا رہا۔انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم سکھ عیسائی آپسی اتحاد کی قدیم روایت تحصیل سرنکوٹ میں رہی ہے اور یہاں سب لوگ پر امن زندگی گذارنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ایسے پر امن ماحول میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے لیا گیا عوام کے تئیں غیر متوقع فیصلہ کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے چونکہ یہاں کے پر امن لوگ خوف و دہشت کے ماحول میں رہنا پسند نہیں کرتے۔وہیں یوتھ لیڈر طار ق اشرف نے ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے لوگوں کو اپنے گھروں میں محصور کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے اور اگر ایسا انتظامیہ کا رویہ لوگوں کے تئیں یو ں ہی رہا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا