ہندوستان چھیڑنے والوں کو چھوڑتا نہیں: مودی

0
0

 

پلوامہ کے قصورواروں کو سزا ضرور ملے گی،ملک کے عوام سے صبر و تحمل برتے
یواین آئی

یوتمال/دھولے؍ ( مہاراشٹر)؍؍وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ایک بار پھر دوہرایا کہ پلوامہ کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور اس کے قصوروار چاہے جتنا چھپ جائیں، ان کو ان کے اس گناہ کی سزا ضرور ملے گی۔یہاں ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے پلوامہ کے شہیدوں کو ایک بار پھر سلام کرتے ہوئے ملک کے عوام سے صبر و تحمل اور اپنے جوانوں پر یقین رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘پلوامہ کے قصورواروں کو کیسے ، کہاں، کب، کونسی اور کس طرح کی سزا دی جائے گی، اس کا تعین ہمارے جوان کریں گے ۔ شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور دہشت گردوں کو ان کے کئے کی سزا ضرور ملے گی’’۔پاکستان کا نام لئے بغیر مسٹر مودی نے کہا کہ ‘‘ہندوستان کی تقسیم کے بعد جو ایک ملک وجود میں آیا، دہشت گردوں کی پناہ گاہ اور دہشت گردی کا دوسرا نام بن چکا ہے ۔ یہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے اور اس کے منصوبوں کو ہم کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ فوجیوں، خاص کر سینٹرل ریزرو پولیس فوس میں جو غصہ ہے ، اس سے بھی ملک بخوبی واقف ہے ۔ اس لئے حٖفاظتی دستوں کو پوری آزادی دے دی گئی ہے ۔ دہشت گرد تنظیموں اور دہشت گردوں کے سرپرستوں نے جو گناہ کیا ہے وہ چاہے جتنا چھپنے کی کوشش کریں، انہیں سزا ضرور ملے گی ۔مسٹر مودی نے پلوامہ حملے کے سلسلے میں پاکستان کو جمعہ کے روز سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حفاظتی دستوں کو پوری آزادی دے دی گئی ہے اور ہم شہیدوں کے خون کی ایک ایک بوند کی قیمت وصول کرکے رہیں گے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کی پالیسی رہی ہے کہ پہلے کسی کو چھیڑنا نہیں ہے لیکن چھیڑے جانے کے بعد سامنے والے کوچھوڑنا نہیں ہے۔ مسٹر مودی نے کہا،’ نیا ہندوستان ، نئی روایت اور نئی پالیسی کا ملک ہے‘۔انہوں نے کہا،’ ملک کی پالیسی رہی ہے کہ ہم کسی کو چھیڑتے نہیں لیکن کسی نے ہمیں چھیڑا تو ہم اسے چھوڑتے نہیں‘۔ مہاراشٹر کے دورے پر آئے مسٹرمودی نے سنیچر کو دھولے میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیا رکھا اور افتتاح کرنے کے بعد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’ آج ایک ایسے وقت میں مَیں آپ کے درمیان آیا ہوں جب پلوامہ حملے کی وجہ سے ہمارے جوانوں اور ملک میں غم و غصہ ہے‘۔ ایک طرف ملک غصے کی حالت میں ہے تو دوسری طرف ہر آنکھ نم ہے۔ ایک ملک کے ناطے ہمارا کام یہیں سے شروع ہوتا ہے جنہوں نے اپنی جان نچھاور کی ہے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہم ہمیشہ کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا،’یہ حوصلہ اور حساسیت قائم رکھنے اور صدمے کا وقت ہے لیکن تمام خاندانوں کو میں بھروسہ دلاتا ہوں کہ ہر آنسو کا حساب لیا جائیگا‘۔ ہندوستان کو نئی روایت اور نئی پالیسی کا ملک بتاتے ہوئے وزیراعظم نے کہا،’ ہندوستان نئی روایت اور نئی پالیسی کا ملک ہے، یہ اب پوری دنیا محسوس کر ے گی۔ بھارت کی یہ پالیسی رہی ہے کہ ہم کسی کو چھیڑتے نہیں لیکن کسی نے چھیڑا تو چھوڑتے بھی نہیں‘۔انہوں نے کہا ،’ بندوق چلانے والا ہو یا بندوق پکڑانے والا، بم دھماکہ کرنے والا ہو یا بم دینے والا، ہمارے بہادر سکیورٹی فورسیز کسی کو چَین سے سونے نہیں دیں گے‘۔ سکیورٹی فورسیز پر پورا بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ پہلے بھی جوانوں نے یہ کر دکھایا ہے اور آگے بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے‘۔اس موقع پر مسٹر مودی نے کہا کہ دھولے شہر میں صنعتی شہر بننے کا پوری صلاحیت ہے۔ یہ ایسے مقام پر واقع ہے جہاں سے ملک کے مختلف شہروں میں تجارت کا امکان ہے۔ یہاں سے کئی بڑی بڑی قومی شاہراہیں گذرتی ہیں۔ آج یہاں کی کنیکٹیوٹی کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ڈبل ریلوے ٹریک کا افتتاح کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاپتی ندی کی پانی کا دھارا جس دھولے سے گذرتا ہے وہ لمبے وقت سے پانی کے لیے ترستا رہا ہے۔ پینے کے پانی اور سینچائی کے لیے پانی دونوں چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے آج بڑی کوشش ہوئی ہے۔ ایک دہائی پہلے ادنا، جل گائوں، ریلوے ٹریک کووسیع کرنے کی کاروائی شروع ہوئی تھی، جسے اب پایہ تکمیل کو پہنچایا جا سکا ہے۔ اس ٹریک کو ڈبل کرنے کے دوران یہ بجلی سے بھی لیس ہو چکا ہوگا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا