چھتیس گڑھ میں کشمیری طلبا پر مبینہ حملہ، چارطالب علم زخمی

0
0

یو این آئی
سری نگرچھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پورہ میں ‘حمایت سکیم’ کے تحت ایک کالج میں زیر تربیت کشمیری طلباءنے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ اُن پر مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے بعض طلاب علموں اور مقامی باشندوں نے بدھ کی شب کو حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار کشمیری طالب علم زخمی ہوئے۔ دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ باںڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بتایا کہ چھتیس گڑھ کے دیشا انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں زیر تربیت کشمیری طلباءپر ہوئے مبینہ حملے کا معاملہ چھتیس گڑھ کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاملے میں تحقیقات کی جارہی ہے اور مزید تفصیلات و نتائج شئیر کئے جائیں گے۔ شاہد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘طلباءپر مبینہ حملے کا معاملہ ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی رائے پور کی نوٹس میں لایا گیا ہے۔ وہ معاملے کی تحقیقات میں جٹ گئے ہیں۔ مزید تفصیلات اور نتائج شیئر کئے جائیں گے’۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ‘میرے دوست اور ہم جماعتی اوانش شرن معاملے کو ذاتی طور پر دیکھ رہے ہیں’۔ وادی کشمیر کے مقامی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے رائے پورہ میں قائم دیشا انسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ‘حمایت سکیم’ کے تحت زیر تربیت 34 طالب علموں نے الزام عائد کیا کہ اُن پرپہلے بدھ کی شب کو انسٹی چیوٹ کے کینٹین میں حملہ کیا گیا۔ شمالی کشمیر کے ضلع باںڈی پورہ کے داچھی گام کے رہنے والے منظور احمد میر نامی ایک طالب علم نے کہا ‘شام کے قریب ساڑھے آٹھ بجے ہم کینٹین میں کھانا کھانے کے لئے گئے وہاں ایک کشمیری طالب علم نے غلطی سے مہاراشٹر کے ایک طالب علم کا پلیٹ اٹھایا جس پر وہ آگ بگولہ ہوکر اُس پر حملہ آور ہوئے۔ ہم نے جب مداخلت کی تو انہوں نے ہم پربھی حملہ کیا اور ہمیں اپنے کمروں تک ہانکا گیا’۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے طالب علموں نے بعض مقامی لوگوں کے ہمراہ ہمارے ہوسٹل کمروں میں ہمارے سامان کو بھی تہس نہس کیا اور الماریوں کی بھی توڑ پھوڑ کی۔ ایک اور طالب علم واقعے کی روداد بیان کرتے ہوئے کہا ‘حملہ آوروں نے ہمارے ہوسٹل کمروں کے شیشے بھی چکنا چور کئے اورہم پر پتھرا¶ بھی کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار کشمیری طالب علم زخمی ہوئے’۔ متاثر طلاب نے مقامی پولیس پر اُن کے ساتھ ساتھ کوئی تعاون نہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ زخمی طالب علموں کی شناخت زاہد وانی ساکن نادی ہل بانڈی پورہ، محسن اور نوید ساکنان پازال پورہ بانڈی پورہ اور فیصل ساکن پوتوشی بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ متذکرہ انسٹی چیوٹ میں زیر تربیت تمام 34 کشمیری طلباءباںڈی پورہ کے رہنے والے ہیں۔ دریں اثنا دیشا انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے آپریشن ہیڈ سونو سنگھ نے کہا کہ دو ریاستوں کے طلباءکے درمیان بدھ کی شام کو توتو میں میں ہوئی تاہم معاملے کو موقعہ پر ہی سلجھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ نے طلبا کی حفاظت کے لئے سیکورٹی گارڑس تعینات کئے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا