بھلیسہ کے مختلف مقامات پر برفباری سے شدید نقصان

0
0

مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ملازم جائزہ لینے نہیں پہنچا :عوام
اکرم ملک
بھلیسہ // بھلیسہ کے پہاڑی و میدانی علاقوں میں حالیہ شدید برفباری سے جہاں رابطہ سڑکوں کی حالت خستہ ہوئی ہے وہیں رہائشی مکانات و میوے باغات کا بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ اس دوران علاقہ چنپل امرئی سے مقامی لوگوں نے لازوال کو بتایا کہ بھلیسہ کے پہاڑی علاقوں میں میدانی علاقوں کے مقابلہ میں زیادہ برفباری ہوئی ہے جس سے رہائشی مکانات و میوے باغات کو شدید نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی مقامی انتظامیہ کا کوئی بھی فرد نمودار نہیں ہوا کہ وہ نقصانات کا جائزہ لتا مگر ایسا نہیں ہوا۔اس موقع پر پی ڈی پی سینئر لیڈر و ضلع جنرل سیکرٹری ڈوڈہ سجاد ملک نے مقامی انتظامیہ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھلیسہ کے پہاڑی علاقوں جن میں ہڈل منو کٹا چنپل کہل جوگاسر و دیگر علاقہ جات شامل ہیں میں کافی زیادہ برفباری ہوئی ہے مگر ابھی تک کوئی بھی ٹیم یا ملازم نہیں پہونچا ہے جو نقصانات کا جائزہ لے کر غریب لوگوں کو یقین دیہانی دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ملازم لوگ صرف نیچلے علاقوں تک گئے اور وہیں سے رپورٹ تیار کرنے لگے جو غریب عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو ٹیلی فون پر اطلاع بھی دی کہ ان کے رہائشی مکانات و باغات کو کافی نقصان پہنچا ہے مگر کوئی بھی موقع پر نہیں پہنچا۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ بھلیسہ کے تمام علاقہ جات کے لیے الگ الگ ٹیمیں تیار کی جائیں جو موقع پر پہنچ کر رپورٹ تیار کر کے پیش کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا