’ ہم تاج محل کے سلسلے میں متفکر ‘

0
0

یو پی حکومت چارہفتے میں تاج محل پر نیا وژن لیٹرپیش کرے :سپریم کورٹ
یواین آئی

نئی دہلی سپریم کو رٹ نے عالمی شہرت یافتہ تاریخی عمارت تاج محل کے بے ترتیب رکھ رکھاو¿ کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے حکم دیا کہ تاج محل کے تحفظ پرسنجیدگی سے کام کیا جائے ۔ جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے تاج محل کے دیکھ ریکھ کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کو چار ہفتوں کے اندر نیا وژن لیٹر پیش کرنے کا حکم دیا جس میں تحفظ کے مقصد سے کیے جانے والے اقدادمات کا ذکر ہو۔ بنچ نے کہا،‘ ہم تاج محل کے سلسلے میں متفکر ہیں۔ ہم دنیا کے سات عجائب میں سے ایک تاج محل کے مناسب رکھ رکھاو¿ اور تحفظ کے سلسلے میں سنجیدہ اور متفکر ہیں’۔ عدالت عظمیٰ نے اترپردیش حکومت سے کہا کہ ہم بغیر کسی وژن لیٹر کے کسی اور عرضی پر شنوائی نہیں کریں گے ۔ وژن لیٹر کے بعد ہی اس معاملے کی سماعت آگے بڑھے گی۔ بنچ نے حکومت سے پوچھا کہ آگرہ کو ثقافتی شہر قرار دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اس تعلق سے دو ماہ کے اندر حکومت کو عبوری رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا گیا۔ محکمہ آثار قدیمہ (آرکیلوجیکل سروے آف انڈیا) نے گذشتہ دسمبر میں تاج محل پر اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ آگرہ میں آلودگی کی وجہ سے عالمی ورثہ تاج محل کا رنگ بدل رہا ہے ۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سال اترپردیش حکومت سے سردیوں تک تاج محل کی دیکھ ریکھ اور تحفظ کرنے لیے وژن لیٹر داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا