مریض بچا ﺅمہم کے دوران غزہ میں 70 فلسطینی مریضوں کے آپریشن

0
0

ےو این این
غزہ //رواں ماہ فروری کے اوائل میں غزہ کی پٹی میں سماجی تنظیموں نے مریض بچا ﺅ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے دوران اب تک غزہ کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 70 مریضوں کی سرجری کے ذریعے علاج کیا گیا۔مہم کے ایک رکن انجنیئر محمد حسنہ نے کہا کہ ان کی مہم صرف مریضوں کی معاونت تک محدود نہیں بلکہ انہوں نے گذشتہ ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی میں 16 غریب خاندانوں کو ان کے گھروں کی تعمیر میں مدد کی تھی۔ مکانات کی مرمت کا کام اب بھی جاری ہے۔ا نہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ دو ماہ سے جاری مہم کے دوران انہوںنے غزہ میں شہریوں کو سردی سے بچے میں مدد کے لیے ایندھن، خوراک، اسکول کے بچوں کو یونیفارم، غزہ کےسیکڑوں یتیم بچوں کی کفالت، دسیوں بچوں کی طلبہ کی اسکول فیسیںبھی ادا کی گئیں۔غزہ کی پٹی میں’مریض بچاﺅ’ مہم فروری کے اوائل میں شروع کی گھی تھی۔ اس کا مقصد غزہ کے اسپتالوں میں ان مریضوں کے علاج میںمعاونت کرنا تھا جن کی سرجری کی سفارش کی گئی ہے۔ ان کا ہدف ایسے 100 مریضوں کی سرجری کرنا ہے اور وہ اب تک 70 کیسز نمٹا چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا