بالی ووڈ میں سب شادی کررہے ہیں، کترینہ کیف مایوس

0
0

میں ان تمام اداکاراو¿ں کو کہنا چاہتی ہوں میرے لیے رکو مجھے پیچھے مت چھوڑ کر جاو¿
ےو این این
ممبئی//بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون اورپریانکا چوپڑا کی شادیوں پر اپنا ردعمل دیاہے۔حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف ”فلم فیئر“ کے پروگرام ”فیمسلی فلم فیئر“ میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے سوال پوچھا بالی ووڈ میں اداکارائیں شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں، پہلے انوشکا شرما شادی کے بندھن میں بندھیں اور گزشتہ برس دپیکا اورپریانکا بھی پیا دیس سدھار گئیں، آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔کترینہ نے اپنی ساتھی اداکاراو¿ں کی شادی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا سب شادی کررہے ہیں میں ان تمام اداکاراو¿ں کو کہنا چاہتی ہوں میرے لیے رکو مجھے پیچھے مت چھوڑ کر جاو¿۔ کترینہ کے اس جواب سے ایسا ظاہر ہورہا ہے جیسے وہ بھی شادی کرنے کے لیے بے چین ہیں اور اپنی ہم عصر اداکاراو¿ں کی طرح شادی کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کترینہ کیف شادی کے حوالے سے کہہ چکی ہیں کہ انہیں یقین ہے صحیح وقت پر محبت ان کی زندگی میں ضرورآئے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا