لتھرا اور گگن بھگت نے بھاجپا کوسرحدی باشندگان کو نظر انداز کرنے پربنایا تنقید کا نشانہ

0
0

کہا بھاجپا نے عوام کو منقسم کیا ہے اور اب عوام یکجہتی کو قائم رکھے گی
لازوال ڈیسک
آر ایس پورہ نیشنل کانفرنس لیڈر بملہ لتھرا نے یہاں آر ایس پورہ میں بھاجپا پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے اپنے دور اقتدار میں سرحدی باشندگان کو نظر انداز کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا نے 2014میں جو وعدے کئے تھے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں ۔موصوفہ نے یہاں آر ایس پورہ کے کوٹالی میاںفتح گاﺅں میں کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے عوام کیلئے کچھ نہ کیا ۔وہیں لتھرا نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے عوام کو منقسم کیا ہے اور عوام یکجہتی کو قائم رکھے گی ۔اس دوران سابق ایم ایل اے ڈاکٹر گگن بھگت نے کہا کہ بھاجپا سرحدی باشندگان کیلئے علیحدہ رہی ہے جبکہ سرحدی باشندگان مرکز کی پالیسی کی عدم دستیابی کی وجہ سے متاثر رہے ہیں۔اس موقع پر تلکی، جیوتی دیوی، رانی دیوی، بھارتی دیوی، سنتوش ، وینا دیوی و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا